نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) گزشتہ روز دو کمسن لڑکیوں کی اجتماعی عصمت دری کے اندوہناک واقعہ پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ اور دہلی کو قومی راجدھانی میں خواتین کی سلامتی یقینی بنانے میں ناکام رہنے پر آج آرے ہاتھوں لیا اور پھر سے وزیر اعظم نریندر مودی سے دہلی پولس کو دہلی سرکار کے کنٹرول میں دینے کی درخواست کی۔
گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران تین کمسن لڑکیوں کی اجتماعی عصمت دری کے واقعات کی سخت
مذمت کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی پولس نے شہر میں خواتین کی سلامتی یقینی بنانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں پولیس کو دہلی حکومت کے تحت کئے جانے کے سلسلے میں بات چیت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے دو چھوٹی بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعات کے بعد آج یہاں ٹویٹ کر کہا ’’معمولی بچیوں کے ساتھ بار بار ہو رہی عصمت دری کے واقعات انتہائی شرمناک اورباعث تشویش ہیں‘‘۔